اتوار، 18 جون، 2017

بیس رکعات تراویح کی حدیث صحیح ہے


🍃بســم الله الرحـمـن الرحــيـم 🍃
بیس رکعات تراویح کی حدیث کی تخریج
💎(حديث)
🍃عن ابى بن كعب رضى الله عنه ان عمر بن كعب رضى الله عنه امر ابيا ان يصلى بالناس فى رمضان فقال ان الناس يصومون النهار ولا يحسنون ان يقراوا فلو قرات القران عليهم بالليل فقال يا امير المومنين هذا شىء لم يكن، فقال: قد علمت ولكنه احسن فصلى بهم عشرين ركعة.

(المختارة لضياء المقدسى1161)

ترجمہ: حضرت ابوالعالیہ رحمة الله عليه تابعی متوفی 90 ہجری روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ امیر المومنین حضرت سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجہے رمضان المبارک میں لوگوں کو تراویح پڑہانے کا حکم دیتے ہوئے فرمایا کہ لوگ دن میں روزہ تو رکہ لیتے ہیں مگر قرآن (یاد نہ ہونے کی وجہ سے) تراویح نہیں پڑہ سکتے، اس لئے تم ان لوگوں کو رات میں تراویح پڑہاو، حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرمایا کہ یا امیر المومنین! یہ ایسی چیز کا حکم ہے جس پر ابہی تک عمل نہیں ہے( یعنی باجماعت تراویح)، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا میں جانتا ہوں لیکن یہی بہتر ہے، تو انہوں(حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ) نے بیس رکعات تراویح پڑہائی.

*اعتراض:*
سلفی عالم ناصر الدین البانی اس کی سند کو ضعیف لکہا ہے کیونکہ اس میں ابوجعفر رازی واقع ہے.

*جواب:*
 امام حاکم مستدرک میں، علامہ ذہبی مستدرک کی "تلخیص" میں، علامہ سیوطی "الاتقان" میں ابوجعفر الرازی عن الربیع بن انس عن ابی العالیة عن ابى بن كعب کی سند کو صحیح کہا ہے.
 علامہ ابن حجر عسقلانی نے "العجاب فی بیان الأسباب" میں سند کو قوی کہا ہے.
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں :

 رجاله ثقات وفى ابى جعفر الرازى كلام لا يضر وهو ثقة،

( مجمع الزوائد)

علامہ ذہبی المغنی میں لکہتے ہیں: صدوق
نیز میزال الاعتدال میں فرماتے ہیں صالح الحدیث

علامہ ابن ابن حجر عسقلانی لسان المیزان میں فرماتے ہیں

 قال ابن معین ثقة.

ابوجعفر رازی جمہور محدثین کے نزدیک ثقہ ہیں.اسی لئے امام حاکم، امام عبداللہ محمد بن علی بلخی، امام ابوبکر حازمی، امام بیہقی، علامہ قرطبی، علامہ نووی، علامہ ذہبی، علامہ ابن المقلن، علامہ نورالدین ہیثمی، علامہ مغلطائی، علامہ سیوطی وغیرہم نے ان کی احادیث کو قبول کرکے صحیح کہا ہے. جمہور محدثین کے نزدیک اس کی سند ضعیف نہیں ہے بلکہ صحیح ہے.

🔘جمہور علماء اہل سنت والجماعت کے مقابلہ میں البانی صاحب کی تحقیق ہمارے لئے قابل حجت نہیں ہے.

📝تفصیل کے لئے استاذ الاساتذہ حضرت مولانا محمد شفیع قاسمی بہٹکلی کی کتاب جائزہ پر جائزہ کا مطالعہ کریں
http://raziyatulabrarbhatkal.blogspot.in/2017/06/blog-post_40.html?m=1

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

🌴🌴 *اہل السنة والجماعة چینل اداره رضية الابرار بہٹکل، کرناٹک، ہند* 🌴🌴

غیر مقلدین کے اشکالات کے جوابات، اہل السنة والجماعة کے صحیح عقائد ومسلک جاننے اور اہل السنة والجماعة کی کتابیں پی ڈی ایف حاصل کرنے کے لئے کلک کریں

http://raziyatulabrarbhatkal.blogspot.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں