جمعرات، 15 جون، 2017

آخری تراویح اور دعا

🍃بســم الله الرحـمـن الرحــيـم 🍃

🍃🕌 *آخری تراویح اور دعا*🕌🍃

استاذ الاساتذہ حضرت مولانا محمد شفیع قاسمی بہٹکلی (سابق مہتمم جامعہ اسلامیہ بہٹکل) لکہتے ہیں:

    تراویح کے ختم پر مختلف مسجدوں میں مختلف طریقہ نظر آتے ہیں اور کئی دعائیں پڑہی جاتی ہیں. اولاً بیس رکعات کے ختم پر، پہر وتر کی دعاء قنوت میں اور وتر کے بعد پہر جلسہ کے بعد لمبی لمبی دعاوں کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، حالانکہ بیس رکعات کے بعد ترویحہ نہیں ہے. فورا وتر پڑھی جائے اور قنوت کو طویل کرنا مکروہ ہے. ان چار دعاوں کو سنت کے مطابق کہنا بہت مشکل ہے اس لئے صرف آخیر میں(وتر کے بعد) ایک دعا پر اکتفا کرنا بہتر ہے. ختم قرآن پر دعا کی فضیلت وارد ہوئی ہے.

*علامہ جلال الدین سیوطی رحمة الله علیہ متوفی 911 ہجری لکہتے ہیں:*
"يسن الدعاء عقب الختم لحديث الطبرانى وغيره ان العرباض بن سارية مرفوعا من ختم القرآن فله دعوة مستجابة وفى الشعب من حديث انس مرفوعا من قرا القرآن وحمد الرب وصلى على النبى صلى الله عليه وسلم واستغفر ربه فقد طلب الخيرة مكانه". (الاتقان)
*ترجمہ:*
ختم قرآن کے بعد دعا مسنون ہے طبرانی میں حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ جس شخص نے قرآن ختم کیا اس کی دعا مقبول ہوتی ہے اور شعب الایمان میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ جس نے قرآن پڑہا اور اللہ کی تعریف کی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بہیجا اور اپنے رب سے مغفرت چاہی تو وہ اپنے لئے خیر کا طلب گار ہوا.
حضرت ابن ابوداود بسند صحیح حضرت قتادہ(تابعی) سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ(صحابی) جب قرآن ختم کرتے تو لوگوں کو جمع کرتے اور دعا کرتے.

 (تراویح سنت کے مطابق پڑھیے ص : 110)

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

🌴🌴 *اہل السنة والجماعة چینل اداره رضية الابرار بہٹکل، کرناٹک، ہند* 🌴🌴

اہل السنة والجماعة کے عقائد ومسلک جاننے اور اہل السنة والجماعة کی کتابیں پی ڈی ایف حاصل کرنے کے لئے کلک کریں

http://raziyatulabrarbhatkal.blogspot.com

فیس بک لنک یہ ہے
https://m.facebook.com/groups/109104373005047

ٹیل گرام لنک یہ ہے
https://telegram.me/ahlussunnahwaljamah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں