جمعرات، 20 جولائی، 2017

عورتوں کے لئے گہر سے باہر نکلتے وقت چہرہ کا پردہ ضروری ہے

🍃بســم الله الرحـمـن الرحــيـم 🍃

عورتوں کے لئے گہر سے باہر نکلتے وقت چہرہ کا پردہ ضروری ہے

حکم خداوندی ہے

 يا ايها النبى قل لازواجك وبناتك ونساء المومنين يدنين عليهن من جلابيبهن.

امام ابوبكر جصاص رازی حنفی اس کی تفسیر کرتے ہوئے لکہتے ہیں

 فى هذه الآية دلالة على ان المراة الشابة مامورة بستر وجهها عن الاجنبيين واظهار الستر والعفاف عند الخروج لئلا يطمع اهل الریب فیہن.

( احكام القرآن للجصاص)

علامہ نسفی اس کی تفسیر کرتے ہوئے لکہتے ہیں:

 الجلباب: ما یستر الکل مثل الملحفة عن المبرد. ومعنى يدنين عليهن من جلابيبهن يرخين عليهن ويغطين بها وجوههن واعطافهن.

( تفسير نسفی)

علامہ حصکفی حنفی لکہتے ہیں:

وتمنع المراة الشابة من كشف الوجه بين الرجال.

 (الدر المختار)

علامہ اسماعیل حقی حنفی لکہتے ہیں:

والمعنی یغطين بها وجوههن وابدانهن وقت خروجهن من بيوتهن لحاجة ولا يخرجن مكشوفات الوجوه والابدان كالاماء.

 (روح البيان)

حضرت مولانا اشرف علی تہانوی حنفی رحمة الله علیہ لکہتے ہیں:

اجنبی مرد کے سامنے چہرہ اور ہاتہ کا کہولنا بوڑہی عورتوں کو تو جائز ہوگا، گو چہپانا انکو بہی مستحب ہے. جیسا پہلے مذکور ہوا اور جوان اور ادہیڑ عورتوں کو بدون سخت مجبوری کے اجنبی کے سامنے چہرہ اور ہاتہ کا کہولنا حرام ہوگا.

 (اسلام میں پردہ کی حقیقت)

حضرت مولانا ادریس کاندہلوی رحمة الله علیہ لکہتے ہیں:

اس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ گہر سے نکلتے وقت عورت کو اپنا سر اور چہرہ اور بدن چہپانا فرض ہے کہ کسی کو اس کا چہرہ نظر نہ آئے اور یہی پردہ مروجہ ہے جو شروع اسلام(دور نبوی) سے اب تک مسلمانوں میں رائج ہے جس کو اس زمانہ کے شہوت پرست ختم کرنا چاہتے ہیں. اللہ ان کو ہدایت دے اور مسلمانوں کو ان کے فتنہ سے بچائے آمین.

 (معارف القرآن)

مولانا سید ابوالاعلی مودودی رحمة الله علیہ لکہتے ہیں:

جو شخص آیت قرآنی کے الفاظ اور ان کی مقبول عام اور متفق علیہ تفسیر اور عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے تعامل کو دیکہے گا اس کے لئے اس حقیقت سے انکار کی مجال باقی نہ رہے گی کہ شریعت اسلامیہ میں عورت کے لئے چہرے کو اجانب سے مستور رکہنے کا حکم ہے اور اس پر خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے عمل کیا جارہا ہے.

(پردہ، از مولانا مودودی)


http://raziyatulabrarbhatkal.blogspot.in/2017/07/blog-post_20.html?m=1
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

🌴🌴 *اہل السنة والجماعة چینل اداره رضية الابرار بہٹکل، کرناٹک، ہند* 🌴🌴

اہل السنة والجماعة کے صحیح عقائد ومسلک جاننے اور اہل السنة والجماعة کی کتابیں پی ڈی ایف حاصل کرنے کے لئے کلک کریں

http://raziyatulabrarbhatkal.blogspot.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں