ہفتہ، 30 ستمبر، 2017

بانی جامعہ حضرت ڈاکٹر علی ملپا صاحب رحمۃ اللہ علیہ

🍃بســم الله الرحـمـن الرحــيـم 🍃

بانی جامعہ حضرت ڈاکٹر علی ملپا صاحب رحمۃ اللہ علیہ

حضرت الحاج ڈاکٹر علی ملپا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو سب سے پہلے تعلق مفسر قرآن حضرت مولانا عبد الماجد دریابادی رحمہ اللہ سے ہوا. انہی کے مشورہ سے اصلاحی سفر کا آغاز کیا. انہی کے اشارہ اور مشورہ سے1362 ہجری مطابق 1943 عیسوی میں حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تہانوی رحمہ اللہ کے سب سے بڑے خلیفہ حضرت مولانا عیسی صاحب الہ آبادی رحمہ اللہ سے اپنا اصلاحی تعلق قائم فرمایا. ان کی وفات 1944 عیسوی تک خط وکتابت کے ذریعہ اصلاحی تعلق قائم رہا.

ان کے انتقال کے بعد حضرت مولانا عبد الماجد دریابادی رحمہ اللہ کے مشورہ سے حضرت مولانا اشرف علی تہانوی کے خلیفہ حضرت حاجی حقداد صاحب لکہنوی رحمہ اللہ سے اپنا اصلاحی تعلق قائم فرمایا. اور مئی 1944 عیسوی میں لکہنو حاضر ہوکر ان سے بیعت بہی ہوئے. مسلسل خط وکتابت جاری رہی. یہ سلسلہ ان کی وفات 1950 عیسوی تک جاری رہا.

 آپ کے انتقال کے بعد حضرت مولانا اشرف علی تہانوی رحمہ اللہ کے خلیفہ حضرت علامہ سید سلیمان ندوی رحمہ اللہ سے اپنا اصلاحی تعلق قائم فرمایا. ان سے خط وکتابت جاری رہی اور ان کی خدمت میں متعدد بار حاضری بہی دی.

حضرت سید سلیمان ندوی رحمہ اللہ کے ہجرت پاکستان کے بعد  آپ کے مشورہ سے مصلح الامت حضرت مولانا شاہ وصی اللہ فتحپوری رحمہ اللہ سے اپنا اصلاحی تعلق قائم فرمایا اور 1954 عیسوی میں آپ سے بیعت ہوئے. ان سے مسلسل خط وکتابت جاری رہی. اور ان سے طویل عرصہ تک مستفیض ہوتے رہے. الہ آباد اور کرلا ممبئ میں حضرت شاہ صاحب کے پاس قیام بہی فرمایا. حضرت شاہ صاحب بہی بڑی محبت وشفقت کا معاملہ فرماتے تہے. آپ نے حضرت ڈاکٹر صاحب رحمۃ اللہ کو اپنے سلسلہ کی اجازت بہی دی. شاہد علی(شاہدلی) مسجد بہٹکل میں کتابی تعلیم کا سلسلہ آپ ہی کی اجازت سے شروع فرمایا. اور جامعہ اسلامیہ بہٹکل کا قیام بہی حضرت شاہ وصی اللہ صاحب فتحپوری رحمہ اللہ کے مشورہ ہی سے عمل میں آیا.

 1967 عیسوی میں آپ کی وفات کے بعد اپنا اصلاحی تعلق محی السنة حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب ہردوئی رحمہ اللہ خلیفہ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تہانوی رحمہ اللہ سے قائم فرمایا اور بیعت ہوئے. تہوڑے ہی عرصہ میں حضرت شاہ صاحب بہی خلافت سے نوازا. آپ نے اپنے مرشد حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب ہردوئی رحمہ اللہ کو مجلس شورہ کی منظوری سے جامعہ اسلامیہ بہٹکل کا سرپرست منتخب فرمایا.

(جاری)

تفصیل کے  بانی جامعہ کے فرزند حضرت مولانا محمد شفیع قاسمی مدظلہ(سابق مہتمم ونائب ناظم جامعہ اسلامیہ بہٹکل) کی کتاب تذکرہ والد کا مطالعہ کریں.


http://raziyatulabrarbhatkal.blogspot.in/2017/09/blog-post_30.html?m=1

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

🌴🌴 *تاريخ جامعہ چینل* 🌴🌴

تاریخ جامعہ چینل میں جوین ہونے کے لئے ٹیلی گرام ڈنلوڈ کرین اور تلاش کریں:

tareekhejamia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں