ہفتہ، 17 جون، 2017

افطار کے وقت پڑہنے کی دعائیں

🍃بســم الله الرحـمـن الرحــيـم 🍃

*افطار کے وقت کی دعائیں*

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم افطار کے وقت یہ دعا پڑہتے تہے

*"اللہم لک صمت وعلی رزقک افطرت."*

 (سنن ابی داود عن معاذ بن زہرة،  اسنادہ مرسل حسن، مصنف ابن ابى شيبة عن ابى هريره رضى الله عنه)

بعض حديثوں میں ان الفاظ کے ساتہ یہ دعا ہے

*"اللہم لک صمت وعلیک توکلت، وعلی رزقک افطرت"*

مسند حارث، المطالب العالیة

الدعاء للطبرانى میں ان الفاظ کے ساتہ دعا موجود ہے

*"بسم اللہ اللہم لک صمت وعلی رزقک افطرت تقبل منی انک انت السمیع العلیم"*

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم افطار کے وقت یہ دعا بہی پڑہتے تہے

*"ذهب الظما وابتلت العروق وثبت الاجر ان شاء اللہ "*

الدعوات الکبیر میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ دعا منقول ہے

*"یا واسع المغفرة اغفرلى"*

المستدرک کی حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ دعا منقول ہے

*"اللهم انى اسالك برحمتك التى وسعت كل شيء ان تغفرلى ذنبى"*

کسی دوسرے کے گہر میں روزہ افطار کرتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑہتے

*"افطر عندکم الصائمون واکل طعامکم الابرار وصلت علیکم الملائکة"*

عمل الیوم واللیلة لابن السنى میں یہ دعا موجود ہے

 افطار کا وقت دعا کی قبولیت کا وقت ہے جیسا کہ شعب الایمان بیہقی کی حدیث میں موجود ہے اسلئے افطار کے وقت خاص کر کے دعا کا اہتمام کرے. جو الفاظ حدیث میں ہے ان الفاظ سے دعا مانگیں اور اس کے علاوہ بہی دوسرے الفاظ سے دعا مانگ سکتے ہیں. بندہ کو بہی اپنی خاص دعا میں یاد رکہیں.

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

🌴🌴 *اہل السنة والجماعة چینل اداره رضية الابرار بہٹکل، کرناٹک، ہند* 🌴🌴

غیر مقلدین کے اشکالات کے جوابات، اہل السنة والجماعة کے صحیح عقائد ومسلک جاننے اور اہل السنة والجماعة کی کتابیں پی ڈی ایف حاصل کرنے کے لئے کلک کریں

http://raziyatulabrarbhatkal.blogspot.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں