تاریخ بہٹکل لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
تاریخ بہٹکل لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 28 ستمبر، 2018

دیار بھٹکل


*دیار بھٹکل*

*از: ڈاکٹر محمد حسین فطرت مرحوم*

*ایثار و محبت کا چمن زار ہے بھٹکل*
*اقوام وملل کا گل و گلزار ہے بھٹکل*

*رہتے ہیں بہم مل کے یہاں مسلم وہندو*
*سچ پوچھئے تو منبع ایثار ہے بھٹکل*

*جمہوری اصولوں کا بہر کیف ہے پابند*
*جمہوریہ ہند کا گلزار ہے بھٹکل*

*اصلاح کی کوشش میں ہے تنظیم بھی کوشاں*
*ملت کے لئے ابر گُہر بار ہے بھٹکل*

*ہے انجمنِ علم یہاں خادم ملت*
*تعلیم و ہنر کا درشہوار ہے بھٹکل*

*ہے جامع مسجد بھی عبادت کدہ اپنا*
*سچ پوچھئے تو پیکر انوار ہے بھٹکل*

*نقصان وضرر سے ہے مسلمان سدا پاک*
*اور باہمی اُلفت کا چمن زار ہے بھٹکل*

*اور جامعہ کو امن کا گہوارہ سمجھ لو*
*اس سے ہی تو سرمایہ ایثار ہے بھٹکل*

*کھیتوں کی بہاریں بھی تو ہیں دید کے قابل*
*دِہقان کی مشقت سے چمن زار ہے بھٹکل*

*راہوں میں نظر آتے ہیں پیڑوں کے بھی سائے*
*رہرو کے لئے سایہ دیوار ہے بھٹکل*

*شہر امرا بھی شہر غربا بھی*
*دونوں کے لئے مسکن گُلنار ہے بھٹکل*

*خوش رنگ ہے خود پوش ہے خوش طبع ہے خوش ذوق ہے*
*پاکیزگی وحسن کا معیار ہے بھٹکل*

*فطرت سا یہاں شاعر گل بار ہے موجود*
*اور دوسرے لفظوں میں غزل بار ہے بھٹکل*

https://raziyatulabrarbhatkal.blogspot.com/2018/09/blog-post_65.html?m=1

اتوار، 9 ستمبر، 2018

شیخ طریقت حضرت سید محمد رحمۃ اللہ علیہ المعروف شیخ جبلین

مشائخ بھٹکل 2
عالم ربانی، شیخ وقت حضرت سید محمد رحمۃ اللہ علیہ المعروف شیخ جبلین(مدفون بھٹکل)
بقلم مورخ بھٹکل حضرت مولانا محمد شفیع قاسمی ملپا دامت برکاتہم



منگل، 28 اگست، 2018

حضرت مخدوم فقیہ اسماعیل سکری بھٹکلی رحمۃ اللہ علیہ

مشائخ بھٹکل 1

HAZRAT MAKHDOOM FAQI
ISMAIL SUKRI BHATKALI
محسن بھٹکل، فخر قوم حضرت علامہ مخدوم فقیہ اسماعیل سکری بھٹکلی شافعی رحمۃ اللہ علیہ(متوفی 949 ہجری مطابق 1542 عیسوی، خطیب جامع مسجد بھٹکل)
از: مورخ بھٹکل حضرت مولانا محمد شفیع قاسمی بن حضرت ڈاکٹر علی ملپا صاحب

پیر، 20 اگست، 2018

اتوار، 12 اگست، 2018

منگل، 19 ستمبر، 2017

فاکنور یعنی بہٹکل کا تذکرہ 1200 عیسوی کی کتاب میں

🍃بســم الله الرحـمـن الرحــيـم 🍃

*تاریخ بہٹکل*

1200 عیسوی کی کتاب معجم البلدان میں بہٹکل کا تذکرہ اس طرح کیا ہے

مليبار: اقليم كبير عظيم يشتمل على مدن كثيرة، منها: فاكنور ومنجرور ودهسل، يجلب منها الفلفل الى جميع الدنيا.

(معجم البلدان 5/196)

ترجمہ: ملیبار ایک بہت بڑا علاقہ ہے. جو کئی شہروں پر مشتمل ہے. جس میں شہر فاکنور(بہٹکل)، منگلور اور دہسل بہت مشہور ہیں. یہاں سے کالی مرچ پوری دنیا میں بہیجا جاتا ہے.

قدیم کتابوں میں بہٹکل کو فاکنور لکہا گیا ہے. بعضوں نے فاکنور سے بارکور مراد لیا ہے، صحیح نہیں ہے.

استاد حمزہ صاحب لکہتے ہیں

پاکنور(Pakanur) تقع فى ولاية كرناتكا (Karnataka) وهى معروفة اليوم باسم بدكل (Bhatkal).

(تعلیق علی تحفة المجاهدين، ص 73، ناشر مكتبة الهدى كاليكوت)

http://raziyatulabrarbhatkal.blogspot.in/2017/09/1200.html?m=1

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

🌴🌴 *تاریخ بہٹکل چینل* 🌴🌴

تاریخ بہٹکل جاننے کے لئے اور بہٹکلی مسلمانوں کے احوال جاننے کے لئے تاریخ بہٹکل چینل جوین ہوجائیں

https://telegram.me/tareekhebhatkal

جمعرات، 14 ستمبر، 2017

بہٹکل کا تذکرہ تاریخ میسور میں

🍃بســم الله الرحـمـن الرحــيـم 🍃

*تاريخ بهٹکل*

تاریخ میسور سلطنت خداداد، ص 159 پر لکہا ہوا ہے

جب عربی تاجر ملیبار، بہٹکل جیسے علاقوں میں رکتے تو وہ کافی مہینوں تک رہ جاتے تہے. جب اسلام وجود میں آیا تو مسلمان تاجر بہی آنے لگے، ان کے تعلقات ان ملیباریوں سے بہت اچہے تہے. لہذا بزنس کے علاوہ انہوں نے یہاں کی لڑکیوں سے شادیاں بہی کیں اور مذہب اسلام کی تبلیغ بہی کرتے رہے. اس طرح عربوں نے بہٹکل کی سرزمین پر اپنا بزنس پہیلا دیا تہا اور جب سب سے پہلے مسلمان عربوں نے بہٹکل میں قدم رکہا تو انہوں نے ہندوستان کی سرزمین پر پہلی بار نماز ادا کی اور انہوں نے جہاں چہوٹی سی جماعت بنا کر نماز ادا کی تہی، وہ ایک پتہر تہا آج بہی وہ پتہر اس جگہ موجود ہے اور سارے بہٹکل والے اسے *نماز کا پتہر* کے نام سے یاد کرتے ہیں.

http://raziyatulabrarbhatkal.blogspot.in/2017/09/blog-post_14.html?m=1

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

🌴🌴 *تاریخ بہٹکل چینل* 🌴🌴

تاریخ بہٹکل جاننے کے لئے اور بہٹکلی مسلمانوں کے احوال جاننے کے لئے تاریخ بہٹکل چینل جوین ہوجائیں

https://telegram.me/tareekhebhatkal

بدھ، 13 ستمبر، 2017

بہٹکل کا تذکرہ قدیم کتابوں میں

🍃بســم الله الرحـمـن الرحــيـم 🍃

*تاریخ بہٹکل*

بہٹکل کا تذکرہ قدیم کتابوں میں:

پیٹر جیکسن Peter Jackson اپنی کتاب The Cambridge history of Iran, page 425 میں لکہتا ہے

Large quantities of rice were also obtained from the west coast of India at Baticala(Bhatkal), as well as sugar.

ترجمہ: بڑی مقدار میں چاول اور شکر مغربی ساحل بیت کل (بہٹکل) سے بہی فراہم کی جاتی تہی.

Alexander Hamilton اپنی کتاب
A new account of the East Indies, Volume 1, page 282
پر لکہتا ہے

The next sea-port, to the southward of Onoar, is Batacola, which has the Vestigia of a very large City, standing on a little River, about four Miles from the Sea.

ترجمہ: ہناور کے جنوب میں دوسری بندر گاہ بیت کل (بہٹکل) کی ہے. یہاں ایک بڑے شہر کے کہنڈرات نظر آتے ہیں اور یہ شہر چہوٹی سی ندی کے کنارے، سمندر سے چار میل کے فاصلہ پر واقع ہے.

http://raziyatulabrarbhatkal.blogspot.in/2017/09/blog-post_13.html?m=1

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

🌴🌴 *تاریخ بہٹکل چینل* 🌴🌴

تاریخ بہٹکل جاننے کے لئے اور بہٹکلی مسلمانوں کے احوال جاننے کے لئے تاریخ بہٹکل چینل جوین ہوجائیں

https://telegram.me/tareekhebhatkal

جمعرات، 7 ستمبر، 2017

بہٹکل کا تذکرہ قدیم کتابوں میں

🍃بســم الله الرحـمـن الرحــيـم 🍃

*تاریخ بہٹکل*

بہٹکل کا تذکرہ قدیم کتابوں میں

انگریزی مورخ Hery Yule اپنی کتاب Cathy and the way Thither, volume 4, page 73 میں لکہتا ہے

Battecala, Baticala, Batigala, of Fr. Jordanus, BATKUL. A great place with many merchants, where ships of Hormuz and Aden came to load sugar and rice, but destroyed by the rise of Goa.

ترجمہ: بیت کل(بہٹکل) بہت سے تاجروں کا بڑا مرکز تہا. یہاں ہرموز اور عدن کے جہاز چاول اور شکر لینے کے لئے آتے تہے. گوا کے عروج کے بعد یہ بندگاہ ختم ہوگئی.

http://raziyatulabrarbhatkal.blogspot.in/2017/09/blog-post_7.html?m=1

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

🌴🌴 *تاریخ بہٹکل چینل* 🌴🌴

تاریخ بہٹکل جاننے کے لئے اور بہٹکلی مسلمانوں کے احوال جاننے کے لئے تاریخ بہٹکل چینل جوین ہوجائیں

https://telegram.me/tareekhebhatkal

اتوار، 20 اگست، 2017

حضرت الحاج ڈاکٹر علی صاحب ملپا مدظلہ

رہبر قوم حضرت الحاج ڈاکٹر علی ملپا صاحب مدظلہ (بانی و صدر و اولین ناظم جامعہ اسلامیہ بہٹکل، و سرپرست و سابق نائب صدر مجلس اصلاح و تنظیم بہٹکل)
بقلم مورخ بہٹکل حضرت مولانا محمد شفیع قاسمی بہٹکلی دامت برکاتہم

جمعرات، 17 اگست، 2017

مجلس اصلاح وتنظیم بہٹکل تاریخ کے آئینہ میں

مجلس اصلاح وتنظیم بہٹکل کی مختصر تاریخ
بقلم مورخ بہٹکل حضرت مولانا محمد شفیع قاسمی بہٹکلی دامت برکاتہم (بانی وناظم ادارہ رضیۃ الابرار بہٹکل، وسابق مہتمم ونائب ناظم جامعہ اسلامیہ بہٹکل)

اتوار، 23 جولائی، 2017

بہٹکل میں عرب مسلمانوں کی آمد اور پہلی مسجد کی تعمیر

تاریخ بہٹکل...... بہٹکل میں عرب مسلمانوں کی آمد اور پہلی مسجد کی تعمیر
بقلم مورخ بہٹکل، تاریخ بہٹکل کے مصنف حضرت مولانا محمد شفیع جامعی قاسمی ابن ڈاکٹر علی ملپا صاحب بہٹکلی مدظلہ


ہفتہ، 22 جولائی، 2017

تاریخ بہٹکل، شہر بہٹکل کا نام اور اس کی وجہ تسمیہ

تاریخ بہٹکل..... شہر بہٹکل کا نام اور اس کی وجہ تسمیہ،و قدیم تاریخ
بقلم مورخ بہٹکل حضرت مولانا محمد شفیع قاسمی بہٹکلی دامت برکاتہم(بانی وناظم ادارہ رضیۃ الابرار بہٹکل، وسابق مہتمم ونائب ناظم جامعہ اسلامیہ بہٹکل)