بدھ، 28 جون، 2017

ناف کے اوپر ہاتہ باندہنے کی روایت کی تخریج

🌴💐بسم اللہ الرحمن الرحیم💐🌴

 *ناف کے اوپر ہاتھ باندہنے کی روایت کی تخریج*

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

💎عن جریر الضبی قال رایت عالیا رضی اللہ عنه يمسك شماله بيمينه على الرسغ فوق السرة.
------------------------
(سنن ابى داود)

*ترجمہ:*
      حضرت جریر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے امیر المومنین حضرت سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکہا کہ وہ ناف کے اوپر دائیں ہاتہ سے بائیں ہاتہ کو پکڑے ہوئے نماز پڑہ رہے تہے.

*غیر مقلدین کا اعتراض*  ❓

غیر مقلدوں کے محدث ناصر الدین البانی صاحب نے اس روایت کو ضعیف کہہ کر ضعیف ابی داود میں شامل کیا ہے. اسلئے کہ اس کی سند میں جریر ضبی اور ان کے فرزند غزوان ابن جریر دونوں مجہول ہیں جیسا کہ علامہ ذہبی حضرت جریر کے متعلق لکہا ہے "لا يعرف" .

❕ *جواب:*
 اس کی سند صحیح یا حسن ہے. جیسا کہ سلفی محدث عبد الرحمن مبارک پوری نے اعتراف کیا ہے. لکہتے ہیں :

"اسناده صحيح او حسن".

( تحفة الاحوذى)

🔻البانی صاحب نے "جریر ضبی" اور "غزوان بن جریر  دونوں کو مجہول لکہا ہے.
🔹مگر دونوں راوی مجہول نہیں، مقبول ہیں. جیسا کہ علامہ ابن حجر عسقلانی نے لکہا ہے.
 جریر ضبی کے متعلق علامہ ابن حجر عسقلانی تہذیب التہذیب میں لکہتے ہیں:
✅ قرات بخط الذهبى فى الميزان لا يعرف انتهى وقد ذكره ابن حبان فى الثقات.

جرير ضبى کے متعلق تهذيب الكمال میں اس طرح لکہا ہے:

✅جد فضيل بن غزوان بن جرير وكان شديد اللزوم لعلى رضى الله عنه.

علامہ ابن حجر عسقلانی تقریب التهذيب میں ان کے متعلق لکہتے ہیں:

✅جرير الضبى جد فضيل ابن غزوان مقبول من الثالثة.

🔹امام ابن حبان نے جریر ضبی اور غزوان بن جریر دونوں کو اپنی کتاب الثقات میں شامل کیا ہے.

غزوان ابن جریر کے متعلق علامہ ذہبی الکاشف میں لکہتے ہیں:

✅ وثق

علامہ ابن ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ تقریب التهذيب میں لکہتے ہیں:

✅غزوان ابن جریر الضبی مولاهم الكوفى مقبول من السادسة

♻خلاصہ کلام کہ اس کی سند ضعیف نہیں ہے جیسا کہ البانی صاحب نے کہا ہے، بلکہ صحیح یا حسن ہے جیسا کہ شیخ عبد الرحمن مبارکپوری سلفی محدث نے اعتراف کیا ہے.
✅اسناده صحيح او حسن.
امام بہیقی رحمہ اللہ نے بہی سنن بہیقی میں ان کی روایت کو اسنادہ حسن لکہا ہے.

http://raziyatulabrarbhatkal.blogspot.in/2017/06/blog-post_38.html?m=1
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

🌴🌴 *اہل السنة والجماعة چینل اداره رضية الابرار بہٹکل، کرناٹک، ہند* 🌴🌴

اہل السنة والجماعة کے صحیح عقائد ومسلک جاننے اور اہل السنة والجماعة کی کتابیں پی ڈی ایف حاصل کرنے کے لئے کلک کریں

http://raziyatulabrarbhatkal.blogspot.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں