ہفتہ، 15 جولائی، 2017

عورت کے لئے گہر سے باہر جاتے وقت پردہ کی اہمیت

🍃بســم الله الرحـمـن الرحــيـم 🍃

عورت کے لئے گہر سے باہر نکلتے وقت پردہ کی اہمیت:

 اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے

 يا ايها النبى قل لازواجك وبناتك ونسآء المؤمنين يدنين عليهن من جلابيبهن.

قاضی بیضاوی اس کی تفسیر کرتے ہوئے لکہتے ہیں:

یغطین وجوههن وابدانهن بلاحفهن اذا برزن لحاجة

یعنی جن مسلمان عورتیں کسی ضرورت سے گہر سے باہر نکلیں تو اپنے چہرہ اور بدن کو چادر یا برقع سے چہپائیں.

 (تفسیر البیضاوی)

علامہ نسفی لکہتے ہیں:

آیت جلباب میں جلباب کے معنی وہ موٹی چادر کے ہیں جو ٹہنڈی کے وقت اوڑہی جاتی ہے اور آیت کا مطلب یہ ہے کہ سروں کے اوپر سے چادریں لٹکائیں جس سے چہرہ اور بدن چہپ جائے.

 (تفسیر نسفی)

شیخ محمد بن صالح عثیمین لکہتے ہیں:

راستہ دیکہنے کی ضرورت ہوتو صرف ایک آنکه کہلا رکہنے کی اجازت ہے اور بلا حاجت ایک آنکه کہلا رکہنے کی بہی اجازت نہیں ہے.

 (رسالة الحجاب)

شیخ عبد العزیز بن باز لکہتے ہیں:

وفى هذه الآیات الکریمات دلیل واضح علی ان راس المراة وشعرها وعنقها ونحرها ووجهها مما يجب عليها ستره عن كل من ليس بمحرم لها وان كشفه لغير المحارم حرام.

 (مجموع فتاوى بن باز)

مسلمان عورتیں آج کل آنکہیں بلکہ پیشانی کہول کر بازاروں میں گہومتی ہیں. اور بعض عورتوں کا گلا بہی نظر آتا ہے. جو سراسر حرام اور اللہ کو ناراض کرنے والا عمل ہے. گہر سے باہر جاتے وقت ایسا برقع پہنیں جو اللہ کو پسند ہو اور بدن کا کوئی حصہ نظر نہ آئے. گہر سے باہر جاتے وقت چہرہ کا پردہ بہی ضروری ہے. الله ہماری بہنوں کو صحیح اسلامی پردہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس گناہ عظیم سے بچائے. آمین

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

🌴🌴 *اہل السنة والجماعة چینل اداره رضية الابرار بہٹکل، کرناٹک، ہند* 🌴🌴

اہل السنة والجماعة کے صحیح عقائد ومسلک جاننے اور اہل السنة والجماعة کی کتابیں پی ڈی ایف حاصل کرنے کے لئے کلک کریں

http://raziyatulabrarbhatkal.blogspot.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں