جمعہ، 4 اگست، 2017

علم حاصل کرو اگر چین جا کر بہی حاصل کرنا پڑہے

🍃بســم الله الرحـمـن الرحــيـم 🍃

حديث)

عن انس بن مالك قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم اطلبوا العلم ولو بالصين فان طلب العلم فريضة على كل مسلم.

(شعب الايمان للبيهقى، مسند الربيع بن حبيب)

ابن جوزى رحمہ اللہ نے اس حدیث کو موضوعات میں نقل کیا ہے.

اور اباضیہ کے کے نزدیک صحیح ترین ہے اور اباضیہ کی صحیح ترین کتاب مسند ربیع بن حبیب میں یہ حدیث موجود ہے.

اور بعضوں نے اس کی تضعیف کی ہے.

امام بیہقی رحمہ اللہ لکہتے ہیں:

هذا حديث متنه مشهور واسناده ضعيف.

(شعب الايمان)

علامہ عراقی لکہتے ہیں:

وقال البيهقى متنه مشهور واسانيده ضعيفة.

(تخريخ احاديث الاحياء)

علامہ بن باز لکہتے ہیں:

حديث اطلبوا العلم ولو فى الصين جمهور اهل العلم بالحدیث قد حكموا على هذا الحديث بانه ضعيف من جميع طرقه.

مجموع فتاوى ابن باز

علامہ مزی کا قول علامہ سیوطی نے نقل کیا ہے.

وله طرق كثيرة عن انس يصل بمجموعها الى مرتبة الحسن، قاله الحافظ المزى.

تعقبات السيوطى على موضوعات ابن الجوزى

خلاصہ کلام یہ حدیث نہ موضوع ہے، نہ صحیح. بلکہ اس کا جملہ طرق ضعیف ہے اور بعضوں نے تمام سندوں کو ملا کر حسن کہا ہے.

http://raziyatulabrarbhatkal.blogspot.in/2017/08/blog-post_4.html?m=1

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

🌴🌴 *اہل السنة والجماعة چینل اداره رضية الابرار بہٹکل، کرناٹک، ہند* 🌴🌴

اہل السنة والجماعة کے صحیح عقائد ومسلک جاننے اور اہل السنة والجماعة کی کتابیں پی ڈی ایف حاصل کرنے کے لئے کلک کریں

http://raziyatulabrarbhatkal.blogspot.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں