پیر، 21 اگست، 2017

اہل السنہ والجماعہ کا عقیدہ اللہ جہت اور مکان سے پاک ہے

🍃بســم الله الرحـمـن الرحــيـم🍃

*اهل السنة والجماعة کا عقیدہ اللہ مکان اور جہت سے پاک ہے*

*حضرت مولانا ادریس کاندہلوی رحمہ اللہ لکہتے ہیں:*

*علماء اہل سنت والجماعت یہ کہتے ہیں کہ براہین قاطعیہ اور دلائل عقلیہ سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ اللہ تعالی مخلوق کی مشابہت اور مماثلت سے کمیت اور کیفیت اور مکان اور جہت سے پاک اور منزہ ہے لہذا جن آیات اور احادیث میں حق جل شانہ کی ہستی کو آسمان یا عرش کی طرف منسوب کیا ہے ان کا یہ مطلب نہیں کہ آسمان اور عرش اللہ کا مکان اور مستقر ہے بلکہ ان سے اللہ جل شانہ کی شان رفعت اور علو اور عظمت اور کبریائی کو بیان کرنا مقصود ہے اسلئے کہ مخلوقات میں سب سے بلند عرش عظیم ہے،  ورنہ عرش سے لے کر فرش تک سارا عالم اس کے سامنے ایک ذرہ بے مقدار ہے، وہ اس ذرہ میں کیسے سما سکتا ہے. سب اس کی مخلوق ہے. اور مخلوق اور حادث کی کیا مجال کہ وہ خالق قدیم کا مکان اور جائے قرار بن سکے.*

(عقائد الاسلام)

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

🌴🌴 *اہل السنة والجماعة چینل اداره رضية الابرار بہٹکل، کرناٹک، ہند* 🌴🌴

اہل السنة والجماعة کے صحیح عقائد ومسلک جاننے اور اہل السنة والجماعة کی کتابیں پی ڈی ایف حاصل کرنے کے لئے کلک کریں

http://raziyatulabrarbhatkal.blogspot.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں